لاہور:
غازی آباد کے علاقے میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ مبین، 12 سالہ عبداللہ اور 8 سالہ بچی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سلنڈر پھٹنے سے ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا آپریشن شروع کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔
غازی آباد میں سلنڈر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زور دار دھماکے سے پورا گھر زمین بوس ہوگیا، دھماکے کی شدت سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔