وزیر صحت مصطفی کمال کی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات، فلسطینی کاز سے پاکستانی غیر متزلزل عزم کا اعادہ 

مصطفی کمال نے فلسطینی وزیر صحت کو وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام فلسطینی ہم منصب کو پہنچایا


ویب ڈیسک May 22, 2025

وزیر صحت مصطفی کمال  نے  فلسطینی ہم منصب سے ملاقات کی اور  فلسطینی کاز سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات عالمی ادارہ صحت کی اسمبلی کے موقع پر ہوئی، اس موقع پعر مصطفی کمال نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام فلسطینی ہم منصب کو پہنچایا اور  فلسطینی کاز سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ 

فلسطینی وزیر نے پاکستان کی تاریخی حمایت کو سراہا،  مصطفی کمال  نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

ملاقات میں غزہ کے لیے طبی و انسانی امداد پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں وزرا کی انسانی ہمدردی کے عملی  اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

مصطفی کمال  نے کہا کہ عوام کو طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں عالمی دنیا کی توجہ اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحیت پر مبذول کروائی ہے۔

مصطفی کمال  نے کہا کہ پاکستان فلسطین، خصوصاً غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل کا اسپتالوں اور طبی عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک عمل ہے،  یہ نسل کشی پر مبنی مہم اور مظالم فوری طور پر بند ہونے چاہیں۔

مقبول خبریں