کراچی: اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک May 22, 2025

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا، یکم جون سے 31 جولائی تک سکول و کالجز بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ  دنوں حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

حکومت پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا اور محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے جاری نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، صوبے بھر کے تمام سکولز 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔

کے پی حکومت نے اعلامیے میں کہا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگی۔

مقبول خبریں