انہیں بالی ووڈ میں کوئی نہیں پوچھتا، پاکستانی فنکاروں کا سریش اوبرائے کو منہ توڑ جواب

وویک اوبرائے کے والد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی پاکستانی اداکار، گلوکار یا کرکٹر بھارت آئے


ویب ڈیسک May 22, 2025

پاکستان کے فنکاروں کی جانب سے بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان سریش اوبرائے کے پاکستان مخالف بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و عوامی سطح پر سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔ 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور دشمن کو دھول چٹا دی۔ جس کے بعد جنگ بندی تو عمل میں آئی تاہم فنکاروں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ نہ رُک سکا۔

بھارتی فنکاروں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے مختلف بیانات کا سامنا ہے۔ حال ہی میں بھارتی اداکار سریش اوبرائے، جو معروف اداکار وویک اوبرائے کے والد بھی ہیں، نے ایک انٹرویو میں پاکستان مخالف بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی پاکستانی اداکار، گلوکار یا کرکٹر بھارت آئے۔

انتہا پسند بالی ووڈ اداکار سریش نے مزید کہا، "کھیل اور فنون کو سیاست سے الگ کہنا بے معنی ہے، کیونکہ پاکستانی فنکار اور کھلاڑی بھارت مخالف بیانات دیتے ہیں۔"

سریش کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ان کے اس بیان پر عوام اور شوبز شخصیات کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ہے۔ اداکارہ اور ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے بھارتی فنکار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ان کے بیٹے کی بالی ووڈ میں کوئی جگہ نہیں، اور یہ پاکستانی اداکاروں پر تنقید کر رہے ہیں۔"

ژالے سرحدی نے کہا، "نفرت اب تک ختم نہیں ہوئی؟" سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کی اور کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت جانے کی کوئی خواہش نہیں۔

اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے کہا کہ ’ان دونوں  باپ بیٹوں سے ایک کنسرٹ میں  ملاقات نہ کرنا ان کا صحیح فیصلہ تھا‘۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں