عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کی کمی سے 3ہزار 291ڈالر کی سطح پر آگئی
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 900روپے کی کمی سے 3لاکھ 47ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 629روپے گھٹ کر 2لاکھ 97ہزار 925روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔