بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے، گنڈا پور کی دھمکی

بجٹ کے معاملے پر میں، مشیر خزانہ سمیت پانچ لوگ ملیں گے، کے پی واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف اہداف پورے کیے، گنڈا پور


ویب ڈیسک May 22, 2025
فوٹو فائل

راولپنڈی:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے اپنے کابینہ اراکین کی ملاقات کا مطالبہ کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے صوبے کا سربراہ ہونے اور عدالتی حکم نامہ لانے کے باوجود بانی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کے سلسلے میں ہم بانی سے ملاقات کر کے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، اگر مشیر خزانہ اور مجھ سمیت پانچ لوگوں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تو پھر میں واضح کرتا ہوں کہ آئی ایم ایف شرائط میں ہم ساتھ نہیں دیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ تھا جس نے آئی ایم ایف کی شرائط اور اہداف کو پورا کیا تاہم اب میں واضح کرتا ہوں کہ اگر ہمارے ساتھ رویہ تبدیل نہ کیا گیا اور بانی سے ملاقات نہ کروائی گئی تو پھر حکومت جانے اور آئی ایم ایف جانے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں