لاہور میں اوباش ملزم کی مدرسے سے پڑھ کر نکلنے والی بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا



لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں مدرسے کی بچیوں کے ساتھ سرراہ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گرین ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نے گلی سے گزرنے والی دو بچیوں کو ہراساں کیا اور اُن کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔

موٹرسائیکل سوار بچیوں کا تعاقب کرتا ہوں گلی میں آیا اور پھر ایک بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بچی کے شور مچانے پر پیچھے ہٹا تاہم گلی میں کسی کو آتا نہ دیکھ کر پھر سے گھناؤنی حرکت کی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کیے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلیے ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس میں ڈی ایس پی گرین ٹاؤن کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مدرسہ سے پڑھ کے نکلنے والی بچیوں کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی گرین ٹاؤن پولیس نے ایف ائی آر درج کر کے فوری کاروائی کا اغاز کیا تھا۔ سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حمزہ کو بلاک تھری سیکٹر سی ون ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے بروقت گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کو ہراساں اور تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں