لاہور: منشیات کیس  میں مجرم کو 9 سال قید و جرمانے کی سزا

اے این ایف کے ملک گیر کریک ڈاؤن میں 49 کلوگرام منشیات برآمد، افغان باشندے سمیت 5 ملزمان گرفتار


ویب ڈیسک May 23, 2025

لاہور:

عدالت نے منشیات کیس  میں مجرم اشرف کو 9 سال قید اور  80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید نے کیس کا فیصلہ سنایا، تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے 2024 میں ملزم کیخلاف 1320 گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

دوسری جانب اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تین کارروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کارروائیوں میں 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں