خیبرپختونخوا: زمینوں کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو کا اہلکار گرفتار

 79 کروڑ مالیت کی 794 کنال اراضی کے جعلی انتقالات پر ایف آئی آر درج


ویب ڈیسک May 23, 2025
مولانا فضل الرحمن کے ذاتی چیف سیکیورٹی آفیسر نے اسے پکڑ کر پستول اور 2لوڈ میگزین سمیت وفاقی پولیس کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

پشاور:

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے زمینوں کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ضلع چارسدہ کے ایک شہری کی شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی 794 کنال 14 مرلے اراضی، جو کہ 79 کروڑ روپے مالیت کی ہے، جعلی انتقالات کے ذریعے کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کردی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن کی انکوائری ٹیم نے ریکارڈ کی جامع جانچ پڑتال کے بعد تصدیق کی کہ زمین کے یہ انتقالات بالکل جعلی ہیں۔ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ ریونیو کے اہلکار قانون گو اورپٹواری نے زمین کے جعلی انتقالات میں ملوث پائے گئے۔

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے فوری طور پر ان تمام ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، قانون گو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں