انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز نومبر میں ہوگا

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے


ویب ڈیسک May 24, 2025

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 74 ویں ایڈیشن کا آغاز رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں ہوگا۔

شیڈول کے مطابق ایشز سیریز 2025/26 کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک پرتھ اسٹیڈیم پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ 

پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبرگابا، برسبین میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا میچ 17 سے 21 دسمبرتک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں