اسلام آباد:
ممتاز شاعر اور مقتدرہ قومی زبان و اکادمی ادبیات کے سابق سربراہ افتخار عارف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اچھی شاعری پڑھنے کو میسر ہو تو بڑی نعمت ہے۔
افتخار عارف نے ابھرتے ہوئے شاعر عمیر علی انجم کو ان کے تازہ شعری مجموعے کی اشاعت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شاعری میں ان کے عہد کے دکھ اور مسائل واضح دکھائی دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب یہ نوجوان ہمیں بڑے کینوس میں کام کرتا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا دکھائی دے گا اور یہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔
افتخار عارف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اچھی شاعری پڑھنے کو میسر آجائے تو بڑی نعمت ہے۔