غزہ میں اسرائیلی حملوں کا خونریز دن: 52 فلسطینی شہید

جنوبی شہر خان یونس میں بھی شدید گولہ باری اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں


ویب ڈیسک May 25, 2025


غزہ: اسرائیلی حملوں میں گزشتہ روز کم از کم 52 فلسطینی شہید ہو گئے، الجزیرہ نے وفا نیوز ایجنسی کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیا النزلة میں اسرائیلی افواج نے ایک گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد کئی افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

اس دوران جنوبی شہر خان یونس میں بھی شدید گولہ باری اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں، جہاں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔


 

مقبول خبریں