تیسرے اور آخری  مرحلے میں بنگلہ دیش کے مزید  چار کرکٹرز لاہور پہنچ گئے

بنگلہ دیش اسکواڈ تین گروپس کی صورت میں پاکستان پہنچا


ویب ڈیسک May 26, 2025

لاہور:

تیسرے اور آخری  مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مزید  چار کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین لاہور پہنچ گئے۔

آٹھ رکنی دستے میں لٹن داس، شرف السلام،  نجم الحسین،  محمد توحید ہریدوئے سمیت سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل تھے۔ 

بنگلہ دیش اسکواڈ تین گروپس کی صورت میں پاکستان پہنچا جبکہ کچھ کھلاڑی پی ایس ایل کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔

 

مقبول خبریں