پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے: ہیڈ کوچ بنگلادیش

ہماری ٹیم کا مورال کافی اچھا ہے، شان ٹیٹ کی شمولیت ہماری ٹیم کے لیے بہترین ہے: فل سمنز


ویب ڈیسک May 26, 2025

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنزکہتے ہیں کہ ہم سب جانتے ہیں پاکستان ٹیم خطرناک ٹیم ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستفیض الرحمان ہمارے سینیئر باؤلر ہیں ہم انہیں مس کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا مورال کافی اچھا ہے۔شان ٹیٹ کی شمولیت ہماری ٹیم کے لیے بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے اچھا نہیں کھیلی لیکن وہ خطرناک ٹیم ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پاکستان کے ساتھ بہت یادیں وابستہ ہیں۔

مقبول خبریں