جہاز میں کسی کی موت ہوجانے پر عملہ کیا کوڈ ورڈز استعمال کرتا ہے؟

دوسرے کوڈ الفاظ بھی ہیں جو دیگر سنگین حالات کے لیے استعمال ہوتے ہیں


ویب ڈیسک May 28, 2025

فلائٹ کے عملے کو دوران پرواز کئی حالات کو سنبھالنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اپنی پروازوں کے دوران مسافروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور جب کوئی فلائٹ کے دوران مر جاتا ہے تو انہیں بغیر کسی ہلچل کے صورتحال کو قابو کرنا ہوتا ہے۔

اس لیے فلائٹ اٹینڈنٹ خفیہ کوڈ ورڈز استعمال کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جب ہوائی جہاز میں کسی کی موت ہو جائے تو دوسرے مسافر گھبرائیں نہیں۔

پرواز کے دوران موت کے لیے جو کوڈ الفاظ باقاعدگی سے استعمال ہوتے ہیں وہ "Angel" یا "کوڈ 300" ہیں۔

یہ الفاظ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پرواز پر موجود افراد کی توجہ ہلاک شدہ شخص پر مرکوز نہ ہو یا ان میں خطرے کا احساس پیدا نہ ہو۔

علاوہ ازیں دوسرے کوڈ الفاظ بھی ہیں جو دیگر سنگین حالات کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

اگر آپ 'Squawk 7500' یا 'Hotel' سنیں تو اس کا مطلب ہے کہ طیارہ ہائی جیک کیا جا رہا ہے۔ ایک مسافر کے طور پر اگر آپ یہ سنیں تو یہ اشارہ کرتا ہے کہ فلائٹ پر کوئی سیکورٹی خطرہ موجود ہے۔

مقبول خبریں