اداکارہ ریحام رفیق کی بولڈ ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کئی افراد ریحام کی اس ویڈیو پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے شوہر کے صبر کو سراہا


ویب ڈیسک May 27, 2025

نوجوان پاکستانی اداکارہ ریحام رفیق کو اپنی حالیہ ٹک ٹاک ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلم کھیل کھیل میں سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ریحام حالیہ دنوں ایک وائرل ٹک ٹاک ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ریحام رفیق نے جھوم، کفارہ، جڑواں اور پرورش جیسے ڈراموں میں بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً ٹرینڈز پر ویڈیوز بناتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ریحام رفیق نے "شیک اٹ ٹو دی میکس" نامی وائرل ڈانس چیلنج پر ویڈیو بنا کر اسے  اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں وہ آرمی گرین رنگ کی اوور سائز ٹی شرٹ اور پاجامہ پہنے ڈانس کرتی نظر آئیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم صارفین کو اداکارہ کا ڈانس غیر مناسب اور ان کے چہرے کے تاثرات غیر اخلاقی لگے جس کی وجہ سے ریحام پر آن لائن شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

کئی افراد ریحام کی اس ویڈیو پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے شوہر کے صبر کو سراہا۔ کچھ صارفین نے مشورہ دیا کہ شادی کے بعد اس قسم کے مواد سے گریز کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں