کراچی:
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش سے متعلق جماعت اسلامی نے فوری سماعت کی درخواست دائر کردی۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو بجلی کی ناجائز بندش سے روکا جائے۔ شہر میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو کا خطرہ موجود ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ طلبہ کی تعلیم پر اثر انداز ہورہی ہے۔ کے الیکٹرک کو نیپرا قوانین کا پابند کیا جائے۔
درخواست امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ و انچارج کے الیکٹرک سیل عمران شاہد نے دائر کی ہے۔