پنجاب کے 17 اضلاع میں موجود صارف عدالتیں ختم کرنے کے لئے ترمیمی بل تیار

صارف عدالتیں بند کیے جانے کے بعد اختیارات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو منتقل ہوں گے


ویب ڈیسک May 28, 2025

بعد از کابینہ منظوری صوبہ کے 17 اضلاع میں موجود صارف عدالتیں ختم کرنے کے لئے ترمیمی بل تیار  کرلیا گیا، صارف عدالتیں بند کیے جانے کے بعد اختیارات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو منتقل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق صارف بعد از ترامیم ڈپٹی کمشنر کو بھی درخواست دائر کر سکیں گے، دی پنجاب صارف تحفظ (ترمیمی) بل پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کردیا گیا۔

بل کے متن کے مطابق بعد از ترامیم منظوری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو صارف عدالت کے اختیارات منتقل ہوں گے، لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے اضلاع میں ایک یاں ایک سے زیادہ صارف عدالتیں قائم ہوں گی۔

بل کے  متن کے مطابق  لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ جج یاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بطور صارف عدالت جج فرائض انجام دے گا، صارفین ڈپٹی کمشنر یاں حکومتی قائم کردہ کسی اور افسر کو شکایات درج کروا سکیں گے، متعلقہ افسر کے پاس صارف کی شکایت سن ملزم کو 1 لاکھ تک جرمانہ کرنے کا اختیار ہو گا۔
 
بل آج متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد ہوگا، کمیٹی دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی، بعد از کمیٹی منظوری بل ایوان سے بزریعہ رائے شماری منظور کر گورنر پنجاب کو بھیجا جائے گا، گورنر پنجاب صارف عدالتیں بند کرنے کی ترامیم کی حتمی منظوری دیں گے۔

مقبول خبریں