داسو ہائیڈرو پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں میگا کرپشن کی نشاندہی

مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، چیئرمین سینیٹ کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو


ویب ڈیسک May 29, 2025

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور  نے داسو ہائیڈرو پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں میگا کرپشن کی نشاندہی کر دی ہے جب کہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو کہتے ہیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امورکا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ نیسپاک نے بولی دہندہ کی جانچ پڑتال کے دوران غلط اعدادوشمار پیش کیے۔

کمیٹی چیئرمین سیف اللہ ابڑو نے داسو ہائیڈرو پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں مبینہ کرپشن پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 600 ملین روپے کی کرپشن ہوئی تمام اداروں کی ذمہ داری ہے اس پر تحقیقات کریں۔ 2015 میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے خط پر یہ منصوبہ کمپنی کو دیا گیا۔

ایک خط کی بنیاد پر منصوبہ کیسے کمپنی کو دے دیا گیاکمیٹی نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈز کے خطوط کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

چیئرمین کمیٹی بولے نیب اور ایف آئی اے سے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں پاور ڈویژن کی غفلت کی بھی تحقیقات کی جائیں۔

ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے کئی جھوٹ بولے گئے۔ نیسپاک نے بولی دہندہ کی جانچ کے دوران غلط اعدادوشمار دیئےایم ڈی نیسپاک نے غلط اعدادوشمار کے حوالے سے اعتراف کر لیا۔

کمیٹی نے نیسپاک کے افسران کے غلط اعدادوشمار پر کاروائی کی ہدایت کردی۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ غلط اعدادوشمار دینے والے ملازمین کو نوکریوں سے نکالیں کمیٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ ہم نے قرض لے کر ملک چلانا ہے۔

آئندہ مالی سال 22 ارب ڈالر قرض لیا جائے گا، یہ سن کر مجھے تو دو دن سے رات کو نیند ہی نہیں آئی۔

مقبول خبریں