وزیراعظم کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ، جرگے میں شرکت کریں گے

جرگے میں گورنراور وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، قبائلی اور سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 29, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ جرگے میں شرکت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا  بھی کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے۔

کوئٹہ میں ہونے والے جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کو مدعو کیا گیا ہے۔

جرگے میں اراکین اسمبلی، قبائلی اور سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا۔

مقبول خبریں