امریکی جوڑے نے شادی کی سالگرہ پر لاکھوں ڈالر جیت لیے

جوڑے نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر 20 لاکھ ڈالر کا انعام جیتا


ویب ڈیسک May 30, 2025

امریکا میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر 20 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست مشیگن کی اوکلینڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ خاتون نے مشیگن لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ اس خوش قسمت دن کا آغاز ڈائمنڈ اینڈ گولڈ اسکریچ آف ٹکٹ کی خریداری سے ہوا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے خاوند مختلف اسکریچ آف ٹکٹ بالخصوص ڈائمنڈ اینڈ گولڈ گیم کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ کے دن ایک ساتھ ٹکٹ اسکریچ کیا اور ان کے خاوند نے 20 لاکھ ڈالر کے پہلے انعام کی نشان دہی کی۔ ان کا خیال تھا کہ کچھ گڑبڑ، لہٰذا وہ دونوں ٹکٹ کو اسٹور پر اسکین کرانے لے گئے۔

خاتون نے بتایا کہ جوڑے نے ایک دوست سے اپنی لاٹری ایپ پر ٹکٹ اسکین کرنے کے لیے کہا۔ اس دوران وہ کپکپا رہیں تھیں اور جب اسکرین پر 20 لاکھ کا انعام ظاہر ہوا تو مکمل سکتے میں تھیں۔ یہ شادی کی سالگرہ پر ملنے والا بہترین سرپرائز تھا۔

مقبول خبریں