مائیک ہیسن کا بڑا چیلنج "اندرونی ڈرامے" سنبھالنا ہوگا

عماد وسیم نے بھی مائیک ہیسن کی بطور ہیڈکوچ تقرری پر لب کشائی کردی


ویب ڈیسک May 30, 2025

سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مائیک ہیسن سے متعلق لب کشائی کردی۔


مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری پاکستان کرکٹ کیلئے ایک مثبت قدم ہوگی۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ " لاپرواہی، حماقت اور بے خوفی میں فرق ہوتا ہے، مائیک ہیسن کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور دور حاضر کیساتھ ٹیم کو ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا

عماد وسیم نے کہا کہ مائیک ہیسن کا سب سے بڑا چیلنج پاکستان کرکٹ کے اندرونی ڈرامے کو سنبھالنا ہوگا، مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر آپ انہیں 4 سے 6 ماہ یا پھر 3 سے 4 سیریز میں موقع دین گے تو وہ بہترین کوچ ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیں: 33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف پاکستان نے 3 ٹی20 میچز کی سیریز کا اچھا آغاز کیا ہے، مجھے امید ہے قومی ٹیم جلد جیت کے ٹریک پر واپس آجائے گی۔

مقبول خبریں