’دی لومینارا‘ نامی سپر یاٹ کی کامیاب آزمائش

رٹز-کارلٹن کی تیسری سپر یاٹ ’دی لومینارا‘ اپنے پہلے سفر کی ابتداء 3 جولائی کو کرے گی


ویب ڈیسک May 31, 2025

ایک لگژری سپر یاٹ نے اپنے پہلے سفر سے قبل آزمائش کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔ رٹز-کارلٹن کی تیسری سپر یاٹ ’دی لومینارا‘ اپنے پہلے سفر کی ابتداء 3 جولائی کو کرے گی۔

بُکنگ سائٹ کلین کروزنگ کے مطابق 452 مسافروں کا یہ بحری جہاز روم کی بندر گاہ مونٹے کارلو سے سفر کا آغاز کرے گا اور سات راتوں کا یہ سفر 78 ہزار 377 ڈالر کا ہوگا۔

رٹز-کارلٹن کے مطابق لومینارا کے سوٹ میں فرش سے چھت تک کی کھڑکیاں نصب ہیں جس سے سمندر کا شاندار نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

یاٹ میں ایک پرائیوٹ ٹیریس ہے جس میں ایک ہاٹ ٹب بھی ہے جس کو مالدار مسافر استعمال کر سکیں گے۔

اس وقت رٹز-کارلٹن کی تین یاٹ آپریشنل ہیں جن کے نام ایوریما، ایما اور لومینارا ہیں اور یہ بالترتیب 2020، 2024 اور 2025 میں لانچ کی گئیں تھیں۔

مقبول خبریں