الحمراء آرٹس کونسل میں کینیڈین فلم فیسٹیول کا انعقاد

فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر مبنی آٹھ کینیڈین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں


ویب ڈیسک May 31, 2025

لاہور کے الحمراء آرٹس کونسل میں کینیڈین فلم فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جو الحمراء آرٹس کونسل اور کینیڈین ہائی کمیشن کی مشترکہ کاوش ہے۔

اس فیسٹیول کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلین اور چیئرمین الحمراء رضی احمد نے شرکت کی اور فیسٹیول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

لیسلی سکینلین نے کہا کہ فلم فیسٹیول نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کا ذریعہ بنے گا بلکہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر مضبوط تعلقات کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے 77 سالہ تعلقات باہمی اعتماد اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی بنیاد پر استوار ہیں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے کہا کہ الحمراء ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور ایسے فیسٹیولز لوگوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر مبنی آٹھ کینیڈین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، جو مختلف شعبہ ہائے زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔

مقبول خبریں