راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دیکر 18 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

زیر حراست شخص نے شادی کا جھانسہ دیکر میری بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کا بیان


ویب ڈیسک May 31, 2025

راولپنڈی کی نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے 18 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد شخص کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمے کی مدعیہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے شادی کا جھانسہ دیکر میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعہ کا مقدمہ 4 روز قبل درج کیا گیا تھا، زیر حراست کو نیو ٹاؤن پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

ایس پی راول محمد حسیب راجا نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مقبول خبریں