کسی کو پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، صدر مملکت کی وزیراعظم سے گفتگو

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی


ویب ڈیسک June 01, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آگاہ کیا کہ دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، پاک افواج کی بہادری سے اب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

مقبول خبریں