خیبر؛ امن لشکر کا رکن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

مقتول گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس


ویب ڈیسک June 01, 2025
فوٹو: فائل

پشاور:

وادی تیراہ کے علاقے شلوبر میں امن لشکر کا رکن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق امن لشکر کے رکن کی شناخت بہادر شیر کے نام سے ہوئی، مقتول گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

امن لشکر کے رکن کو قتل کرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

مقبول خبریں