چین پانی کے پرامن استعمال کے پاکستان کے حق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا، چینی تجزیہ کار

بھارت دوسروں کے ساتھ وہ نہ کریں جو وہ اپنے لیے نہیں چاہتا کہ دوسرے اس کے ساتھ کریں، وکٹر گاؤ


ویب ڈیسک June 02, 2025
وکٹر گاؤ نے بھارتی چینل کو انٹرویو میں بھارت کو ہی خبردار کردیا—فوٹو: ریڈیو پاکستان

BEIJING:

چین کے معروف تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ چین پانی کے پرامن استعمال سمیت اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے پاکستان کے حق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کے معروف تجزیہ کار پروفیسر وکٹر گاؤ نے علاقائی دریاؤں کو بانٹنے والے ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم کے پرامن طریقوں پر زور دیا۔

پاکستان کے خلاف بھارت کی آبی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے پروفیسر گاؤ نے خبردار کیا کہ دوسروں کے ساتھ وہ نہ کریں جو آپ نہیں چاہتے کہ دوسرے آپ کے ساتھ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں درمیانی دھارے میں ہے اور چین بالائی دھارے میں ہے، اس لیے بھارت کے لیے مشترکہ پانیوں میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہے۔

مقبول خبریں