بھارت پر مون سون کا قہر: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 30 افراد ہلاک

فوج نے منی پور میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا


ویب ڈیسک June 02, 2025

بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام کے مطابق آسام میں 8، اروناچل پردیش میں 9 افراد جبکہ میزورم میں 5 افراد لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو گئے۔

اسی طرح میگھالیہ میں 6 اور ناگالینڈ اور تریپورہ میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

شدید بارشوں کے بعد برہم پتر اور دیگر دریاؤں میں طغیانی آ گئی، جس کے بعد کئی علاقوں میں دریا اپنی حدود سے باہر نکل گئے۔

فوج نے منی پور میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ریاستی حکام نے صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

مقبول خبریں