پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلئے اہم فیصلہ کرلیا

ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے، محسن نقوی


ویب ڈیسک June 02, 2025

لاہور:

پی سی بی نے  پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قرار دے دیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلئیرز کی گرومنگ ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ سے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا اچھا بیک اپ ملے گا۔

اجلاس میں شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کی تیاریوں کا جائزہ اور سینٹرل کنٹریکٹ پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف آئندہ ہوم سیریز اور دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، مینجر نوید اکرم چیمہ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹرز عاقب جاوید اور کپتان سلمان آغا نے شرکت کی۔

مقبول خبریں