سالانہ بنیاد پر نفع کی رقم کی واپسی میں غیر معمولی اضافہ

 رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں غیر ملکی کمپنیوں کی 1.8 ارب ڈالر کی نفع کی رقم واپسی کامیاب سرمایہ کاری کا عندیہ ہے


ویب ڈیسک June 02, 2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ سالانہ بنیاد پر غیر ملکی کمپنیوں کی نفع کی رقم کی واپسی میں 115 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر نفع کی رقم کی واپسی میں غیر معمولی اضافہ پالیسی سطح پر ایس آئی ایف سی کی کاوشوں آور  معیشت پر اعتماد کی بحالی کا نتیجہ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں غیر ملکی کمپنیوں کی 1.8 ارب ڈالر کی نفع کی رقم واپسی کامیاب سرمایہ کاری کا عندیہ ہے۔ 

معاشی ماہرین نے کہا کہ نفع کی رقم کی واپسی میں تیزی آئی ایم ایف پروگرام اور جامع معاشی پالیسی کے باعث ممکن ہوئی، غیر ملکی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری معیشت کی بحالی کی علامت ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، منافع کی آزادانہ منتقلی جاری ہے۔

مقبول خبریں