پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

عالمی امن کا فروغ اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ہمارا موضوع ہوگا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار


ویب ڈیسک June 04, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ملے گی۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جولائی کے لیے ہم نے کثیر الجہتی کے ذریعے عالمی امن کا فروغ اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل موضوع چنا ہے۔ اس میں ہم اپنا پرامن کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: سالِ نو کا خوشگوار آغاز؛ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

واضح رہے کہ پاکستان یکم جنوری 2025 سے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھا رہا ہے۔

مقبول خبریں