ن لیگ کی وکٹ گرنے کو تیار، اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

عمران خان نے گرین سگنل دے دیا، عید کے بعد باقاعدہ اعلان کیے جانے کا امکان


ویب ڈیسک June 05, 2025

اسلام آباد:

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت  نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ زبیر عمر کو عید کے بعد باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں