14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لڑکی گھر اکیلی دیکھ کر ملزم گھر میں گھس گیا، ملزم اسد نے گھر داخل ہو کر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی


ویب ڈیسک June 05, 2025

لاہور میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق نیاز بیگ کی رہائشی 14 سالہ لڑکی گھر اکیلی دیکھ کر ملزم گھر میں گھس گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم اسد نے گھر داخل ہو کر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، لڑکی کے شور مچانے پر والد عظیم فوری گھر آیا تو ملزم اسد فرار ہو گیا۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ شہری عظیم کی درخواست پر ملزم اسد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ہیومین ریسورس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

مقبول خبریں