سعودی عرب؛ غیرقانونی حج آپریشن چلانے پر شہری کو جیل بھیج دیا گیا

جعلی حج آپریشن قائم کرنا سنگین جرم اوراس کی سزا قید ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سعودی حکام


ویب ڈیسک June 06, 2025
فوٹو: بشکریہ عرب نیوز

ریاض:

سعودی عرب میں ایک شہری کو سوشل میڈیا کے ذریعے دھوکا دہی کے تحت پیسے بٹورنے کے لیے غیرقانونی حج آپریشن قائم کرنے کی پاداش میں ایک سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ملزم کو مجرمامہ کام سے جڑی رسیدیں رکھنے پر کریمنل کورٹ میں پیش کیا۔

عدالت نے ابتدائی فیصلے میں ملزم کو ایک سال قید اور 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا اور مجرمانہ کارروائی میں استعمال ہونے والی ڈیوائسز اور دیگر آلات بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

استغاثہ نے کہا کہ جعلی حج آپریشن قائم کرنا سنگین جرم اوراس کی سزا قید ہے اور حج سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اسی طرح حج سیکیورٹی فورسز نے 36 ایسے افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو درست اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں