حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کیلئے نئے مذاکرات پر آمادگی

حماس کے چیف مذاکرات کار نے واضح کیا کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز کو حماس نے مسترد نہیں کیا تھا


ویب ڈیسک June 06, 2025

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیا نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم ایک نئی، سنجیدہ مذاکراتی کوشش کے لیے تیار ہیں، جس کا مقصد مستقل جنگ بندی معاہدہ حاصل کرنا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے جاری ہیں تاکہ معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

حماس کے چیف مذاکرات کار نے واضح کیا کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز کو حماس نے مسترد نہیں کیا تھا، بلکہ صرف ان میں چند ترامیم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے جنگ بندی کے حوالے سے امریکی منصوبے کو تسلیم کر کے اس پر دستخط کر دیے تھے، تاہم حماس نے بعض نکات پر اعتراض کرتے ہوئے منصوبہ فی الحال قبول نہیں کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی مجوزہ منصوبے میں 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی شامل تھی، جبکہ دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی اس معاہدے کا حصہ تھی۔

 

مقبول خبریں