عمران خان اچھے بیانیے کے ساتھ آگے آئیں، انتشار پھیلاکر کوئی بات نہیں منوائی جاسکتی، شرجیل میمن

نہیں لگتا پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی، وفاقی حکومت چاہے تو بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرلے، سینئر وزیر سندھ


ویب ڈیسک June 07, 2025

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کا دن نمازوں اور قربانی کے ساتھ اتحاد کا دن ہوتا ہے، میری زندگی میں یہ پہلی عید ہے جو فاتح قوم کےطور پر منارہے ہیں، بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ ہماری بہادر افواج، سیاسی قیادت اور عوام نے مل کر لڑی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اچھے بیانیے کے ساتھ آگے آنا چاہیے، انتشار پھیلا کر کوئی بات نہیں منوائی جاسکتی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک اب کامیاب ہوگی، وفاقی حکومت چاہے تو بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرلے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہماری آپس میں کوئی دشمنی نہیں بلکہ ہم سب ایک قوم ہیں، ہماری آپس میں کوئی دشمنی نہیں بلکہ ہم سب ایک قوم ہیں۔
 

 

مقبول خبریں