وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کیلیے صدر مملکت کو فون

صدر زرداری نے وزیر اعظم  کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا


ویب ڈیسک June 07, 2025
فوٹو فائل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو  ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم  کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر گفتگو کی گئی۔

مقبول خبریں