بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک June 08, 2025

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ  کی جس کے نتیجے میں پائلیٹ زخمی ہوگیا جب کہ لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئئی۔ 

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

لینڈنگ کے بعد  ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا بھی دیکھا گیا،  واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 5  مسافر محفوظ رہے البتہ  پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی روٹ پر گزشتہ 30 دنوں کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

 

مقبول خبریں