سیارہ زحل کے چاند کی فضا میں غیرمعمولی حرکات و سکنات

مشن کے ڈیٹا سے پایا گیا ہے کہ ٹائیٹن کی گھنی فضا قدرتی طور پر اس کے سطح کے مقابلے میں گھومتی نہیں


ویب ڈیسک June 09, 2025

سائنسدانوں نے سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائیٹن کی فضا میں غیرمعمولی حرکات و سکنات دریافت کی ہیں جو سائنسدانوں کیلئے حیران کن ہیں:

یونیورسٹی آف بریسٹول کے سائنسدانوں نے کیسینی مشن کے ڈیٹا سے پایا ہے کہ ٹائیٹن کی گھنی فضا قدرتی طور پر اس کے سطح کے مقابلے میں گھومتی نہیں بلکہ گیرو سکوپ کی طرح متزلزل ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ فضا کے زاویے میں تبدیلیاں ٹائیٹن کے لمبے موسمی دورانیے (تقریباً 30 زمین سال) کے مطابق ہوتی ہیں۔ ٹائیٹن کی فضا اپنے محور کے ساتھ نہیں بلکہ سیارے کے محور کے گرد گھومتی ہے۔

سائنسدانوں نے پایا کہ حیران کن طور پر، اگرچہ موسموں کی شدت بدلتی ہے، مگر فضائی رخ مسلسل ایک جیسا رہتا ہے۔ یہ وہ بات ہے جس پر سائنسدان حیران ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس لیے اہم ہے کیونکہ ناسا کا روبوٹک ہیلی کاپٹر مشن، ڈریگن فلائی جو 2028 میں روانہ ہوگا اور 2034 میں پہنچے گا)، کو ٹائیٹن کی فضا کی ان حرکات کی صحیح تفہیم بہت ضروری ہے ورنہ لینڈنگ اور فضائی جہاز کی سمت پر اثر پڑ سکتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں