ژوب میں گاڑی کھائی میں گرنے سے بچی سمیت چار افراد جاں بحق

لاشیں اسپتال منتقل، جاں بحق افراد کا تعلق ژوب کے علاقے شیرانی سے ہے


ویب ڈیسک June 08, 2025

کوئٹہ:

بلوچستان کے شہر ژوب میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ ژوب کے قریب پیش آیا جس میں ٹو ڈی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے سبب بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

امدادی ادارے کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، جاں بحق افراد کا تعلق ژوب کے علاقے شیرانی سے ہے۔
 

مقبول خبریں