حیدرآباد:
ہٹڑی پولیس نے دوران پیٹرولنگ بائی پاس مال پیڑی کے قریب اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق، اے ایس آئی شدید زخمی
فائرنگ کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اعجاز ولد سوڈھو چانگ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس کے کرمنل ریکارڈ کو چیک کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔