ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

وکٹ کیپر بیٹر ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والے کرکٹر ہیں


ویب ڈیسک June 10, 2025

کراچی:

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر نکولس پوران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

نکولس پوران نے 106 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ 2 ہزار 275 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹر ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والے کرکٹر ہیں۔

وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے نکولس پوران نے ٹی ٹونٹی میں 63 کیچ لئے اور 8 بیٹرز کو اسٹمپ کیا، 29 سالہ پوران نے 61 ون ڈے میچوں میں 1983 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے 25 شکار کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں