جب بھی کھانا کھانے بیٹھیں، پہلے یہ کام کرلیں، وزن کم ہوجائے گا

پتلا ہونے کا راز کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں سے پرہیز نہیں ہے


ویب ڈیسک June 10, 2025

سائنسدانوں نے ایک ایسی آسان ترکیب ڈھونڈ نکالی ہے جس کی مدد سے آپ اپنی پسندیدہ غذاؤں کو ترک کیے بغیر دبلا پتلا رہ سکتے ہیں۔ 

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق پتلا ہونے کا راز کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز نہیں بلکہ انہیں تاخیر سے کھانے میں ہے۔

نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں محققین نے انکشاف کیا ہے کہ جب بھی آپ کھانا کھانے بیٹھیں تو کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں سے پہلے فائبر یا پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے سبزیاں یا انڈے کھائیں جس سے خون میں شوگر کی بڑھتی ہوئی مقدار کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کاربوہائیڈریٹس والی خوراک سے کھانا شروع کریں گے تو شوگر میں اضافہ زیادہ کھانے کا باعث بنتا ہے جو بدلے میں وزن بڑھنے کا سبب بن جاتا ہے۔

اس تحقیق کی قیادت کرنے والے پروفیسر مائیکل اسنائیڈر بتاتے ہیں کہ اصل بات یہ نہیں ہے کہ آپ کی کھانے کی پلیٹ میں کیا ہے بلکہ اصل نکتہ ترتیب ہے جس میں آپ کھانا کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے آپ کو پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذائیں کھانی چاہئیں، پھر اس کے بعد کاربوہائیڈریٹس والی خوراک کھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں