جامعہ این ای ڈی کے تحت آج سے داخلہ ٹیسٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا۔
آج بتاریخ 11 جون ٹیسٹ کی دو شفٹیں منعقد کی جائیں گی جس میں سولہ سو طالب علم شریک ہوں گے۔ مجموعی رجسٹریشن کے اعتبار مختلف شفٹوں میں کُل نو ہزار چھ سو طالب علموں کی ٹیسٹ میں شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔
بعد ازاں داخلہ ٹیسٹ کے دوسرے مرحلے کا اعلان بذریعہ ویب سائٹ کیا جائے گا۔