ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستانی سفیر کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا


ویب ڈیسک June 11, 2025

اسلام آباد:

ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسناد پیش کیں اور ذمہ داری سنبھالی۔

اس موقع پر فلپائنی صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر نے پاکستانی سفیر سے گفتگو میں پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی سفیر کو اس موقع پر خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مقبول خبریں

رائے