لاہور: قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم نے دکاندار کے آئس کریم والے فریج میں گوشت رکھنے کا اصرار کیا


ویب ڈیسک June 11, 2025

لاہور لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ملزم کو ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دکاندار کے آئس کریم والے فریج میں گوشت رکھنے کا اصرار کیا، شہری کی طرف سے منع کرنے پر ملزم نے  بیٹوں کے ہمراہ تشدد کیا۔

ایس پی سٹی  نے کہا کہ واقعہ کے مرکزی ملزم وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔

مقبول خبریں

رائے