آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز لیجنڈز کی فہرست میں شامل

پیٹ کمنز ٹیسٹ فارمیٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے پانچویں تیز ترین بولر بن گئے


ویب ڈیسک June 12, 2025
(تصویر: آئی سی سی)

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کی بدولت ٹیسٹ کیریئر کی 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔ انہوں نے 18.1 اوورز میں 28 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پیٹ کمنز ٹیسٹ فارمیٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے پانچویں تیز ترین بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگِ میل 13 ہزار 725 گیندوں میں عبور کیا۔

تیز ترین 300 وکٹیں لینے والوں میں کیگیسو رباڈا پہلے، وقار یونس دوسرے، ڈیل اسٹین تیسرے اور ایلن ڈونلڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلوی کپتان 68 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دے کر 10 وی تیز ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پیٹ کمنز ٹیسٹ فارمیٹ میں بطور کپتان 34 میچز میں 136 وکٹیں لے کر تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کپتان بھی ہیں۔ 48 میچز میں187 وکٹیں لے کر عمران خان پہلے نمبر پر جبکہ 28 میچز میں 138 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کے رجی بینو دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب پیٹ کمنز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 206 وکٹیں لے کر دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ فہرست میں پہلے نمبر نیتھن لائن، تیسرے پر روی چندرن ایشون، چوتھے پر مچل اسٹارک، پانچویں پر جسپریت بمراہ، چھٹے پر کیگیسو رباڈا، ساتویں پر اسٹورٹ براڈ اور آٹھویں پر رویندر جڈیجا شامل ہیں۔

مقبول خبریں