پاکستانی باکسر لارا اکرم نے ورلڈ باکسنگ چیلنج کپ میں میڈل یقینی بنالیا

چیک ری پبلک میں جاری ورلڈ باکسنگ چیلنج کپ میں برطانوی نژاد پاکستانی لارا اکرم سیمی فائنل میں پہنچ گئیں


ویب ڈیسک June 13, 2025

پاکستانی باکسر لارا اکرم نے ورلڈ باکسنگ چیلنج کپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر میڈل یقینی بنالیا۔ چیک ری پبلک میں جاری ورلڈ باکسنگ چیلنج کپ میں برطانوی نژاد پاکستانی لارا اکرم سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

لارا اکرم  کا سیمی فائنل میں اب مقابلہ منگولین خاتون باکسر سے ہوگا۔

دو ہزار تین میں نعمان کریم نے ورلڈ باکسنگ چیلنج کپ میں  کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اب لارا اکرم  نے پاکستان کی پہلی خاتون میڈلسٹ ہونے کا اعزاز پایا ہے۔

قواعد کے تحت سیمی فائنل میں  رسائی پانے پر انٹرنیشنل میڈل یقینی ہوجاتا تھا۔ ہارنے کی صورت میں بھی کانسی کا تمغہ ملتا ہے۔  پاکستان باکسنگ فیڈریشن حکام نے لارا اکرم کی اس کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں