ملیر جیل کا مفرور قیدی دوبارہ گرفتار

شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جو غیر قانونی اسلحہ کیس میں سزا کاٹ رہا تھا


منور خان June 13, 2025
فوٹو ایکسپریس نیوز

جیکسن پولیس نے ملیر جیل سے فرار مفرور قیدی کو گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کر دیا 

ایکسپریس نیوز کے مطابق جیکسن پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مفرور قیدی کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کردیا۔ 

ایس ایچ او ایاز خان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی علاقے میں موجود ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی۔ ایاز خان نے بتایا کہ گرفتار قیدی جیکسن پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ نمبر 103 سال 2025 کے تحت گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید تھا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد گرفتار مفرور قیدی کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے حوالے کر دیا۔

مقبول خبریں